سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے تجاوز

04:54 PM, 3 Jul, 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 459 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے تک جا پہنچی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 185 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل دوسرے دن بھی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزیدخبریں