حج 2027: 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی آن لائن رجسٹریشن مکمل

05:10 PM, 3 Jul, 2026

اسلام آباد: آئندہ حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ابتدائی 11 روز کے دوران 2 لاکھ سے زائد افراد گھر بیٹھے اپنا اندراج مکمل کر چکے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور و حج کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ درخواست گزاروں نے ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کرائی، جبکہ 24 ہزار افراد نے موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے اندراج مکمل کیا۔

وزارت کے مطابق ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد نے سرکاری حج اسکیم کو ترجیح دی، جبکہ تقریباً 49 ہزار درخواست گزاروں نے نجی حج اسکیم کا انتخاب کیا۔

صوبوں کے لحاظ سے پنجاب سب سے آگے رہا، جہاں سے 95 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ سندھ سے 63 ہزار، خیبرپختونخوا سے 28 ہزار اور اسلام آباد سے 9 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے ساڑھے 5 ہزار، آزاد کشمیر سے 12 سو اور گلگت بلتستان سے 600 افراد نے حج رجسٹریشن مکمل کی۔

وزارت نے مزید بتایا کہ رجسٹرڈ عازمین میں ایک لاکھ 19 ہزار مرد جبکہ 84 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔

مزیدخبریں