شمالی علاقوں کو کچرا گھر نہ بنائیں, ندا یاسر کا عوام سے اہم مطالبہ

06:10 PM, 3 Jul, 2026

لاہور:  مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں بڑھتی گندگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایک مارننگ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے اللہ تعالیٰ کا حسین تحفہ ہیں، جنہیں صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحتی مقام پر ہر طرف پلاسٹک کی بوتلیں، چپس کے خالی پیکٹ اور دیگر کچرا بکھرا دیکھ کر انہیں شدید افسوس ہوا۔

ندا یاسر نےمزید  کہا کہ مری سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر بھی صفائی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق لوگوں کو پکنک کے بعد کچرا ادھر اُدھر پھینکنے کے بجائے مناسب طریقے سے تلف کرنا چاہیے، جبکہ سیاحتی مقامات پر کچرا دانوں کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ قدرت کے اس حسین تحفے کو محفوظ رکھنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

مزیدخبریں