اسلامی ممالک میں سحر و افطار کے اعلانات کی دلچسپ روایات اب بھی برقرار

اسلامی ممالک میں سحر و افطار کے اعلانات کی دلچسپ روایات اب بھی برقرار

لاہور: دبئی میں توپ کے گولے داغ کر افطارکے وقت کا اعلان کرنے کی روایت اب بھی برقرار ہے۔ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتا ہے۔دنیا بھر میں رمضان کی رونقیں جاری ہیں اور اس رحمتوں ، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔پاکستان میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیا جاتا ہیاسی طرح دبئی میں بھی ہزاروں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔

رمضان کے موقع پر دبئی کے پانچ مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں جو پورے رمضان اذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کریں گی۔ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتا ہے اور روزہ دار روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رخ کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں