دورہ جرمنی کے دوران بھارتی وزیرا عظم کو شرمندگی کا سامنا

دورہ جرمنی کے دوران بھارتی وزیرا عظم کو شرمندگی کا سامنا

برلن:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ جرمنی کے دوران اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ جرمنی کے دوران اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب 30 مئی کو برلن میں پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن وہ نظرانداز کرکے آگے بڑھ گئیں اور یوں مودی جی کھسیانے ہوکر رہ گئے ۔تاہم بعد میں جرمن چانسلر کو احساس ہوا تو انہوں نے ایک طرف ہو کر ہاتھ ملا لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں