سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپےاضافہ ہوگیا

 سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپےاضافہ ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ کیساتھ ہی پاکستان میں بھی سونا 300روپے فی تولہ مہنگا کر دیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1279ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔

جس کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر ہو کر 50 ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافے کیساتھ 43 ہزار114روپے ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں