حارث سہیل ون ڈے کا بیٹسمین نہیں ،امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے: عبدالرزاق

حارث سہیل ون ڈے کا بیٹسمین نہیں ،امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے: عبدالرزاق

لاہور:سابق آل راﺅنڈر قومی کرکٹ ٹیم عبدالرزاق نے کہا ہے کہ حارث سہیل ون ڈے کرکٹ کا بیٹسمین ہی نہیں اور سلیکٹر انہیں ورلڈ کپ میں لے گئے ہیں اور اوپننگ بلے باز امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔

ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹ سے شکست کے بعد قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور سابق کرکٹرز بھی اپنی رائے کا کھل کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دس سال زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل)کی قیادت کی، البتہ کبھی حارث سہیل کو محدود اوورز کے مقابلوں کے لئے منتخب نہیں کیا، حیرت ہے کہ قومی سلیکٹرز نے انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے۔

39 سالہ عبدالرزاق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مقابلے کے لئے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے شعیب ملک کو موقع دینا چاہیے۔پاکستان کے لئے تین ورلڈ کپ کھیلنے والے مایہ ناز آل راﺅنڈر کے مطابق محمد حفیظ اور فخر زمان کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنا چاہیے اور امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔

پاکستان کے لیے46ٹیسٹ اور 265 ون ڈے کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے عبدالرزاق مزید کہتے ہیں کہ آصف علی ایک بہترین تیز کھیلنے والا بیٹسمین ہے، جسے نمبر چھ پر کھلانا مناسب رہے گا۔