خیبرپختونخوا حکومت کا عیدالاضحیٰ پر سیاحوں کے لیے بڑا اقدام , کیمپنگ پاڈز کھولنے کا اعلان

03:25 PM, 3 Jun, 2025

پشاور: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے مختلف سیاحتی مقامات پر قائم کیمپنگ پاڈز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق، یہ اقدام سیاحوں کو قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ، محفوظ اور منظم قیام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

صوبے کے جن علاقوں میں یہ کیمپنگ پاڈز کھولے جا رہے ہیں ان میں کاغان کی شاران وادی، ایبٹ آباد کی ٹھنڈیانی، کیلاش کا بمبوریت، اپر چترال کے یارخون لشٹ اور سرلاسپور، سوات کی وادیاں گبین جبہ اور سلاتن، بونیر کی ملکہ مہابن اور شہید سر، بٹگرام کا الائی میدان، شانگلہ کی یخ تنگئی اور اورکزئی کا سمانہ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر سیاحتی رش کے پیش نظر ان کیمپنگ پاڈز سے سیاحوں کو نہ صرف بہترین سہولیات ملیں گی بلکہ مقامی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

مزیدخبریں