عیدالاضحیٰ پر سٹیٹ بینک کی چار روزہ تعطیلات کا اعلان

07:20 PM, 3 Jun, 2025

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون 2025 تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر دی جا رہی ہیں، جن کے دوران بینکنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ اس دوران عوام بینکاری خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ روز ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق 6 سے 9 جون تک تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تعطیلات سے قبل اپنے مالی معاملات نمٹا لیں، کیونکہ بینکنگ سروسز منگل 10 جون سے بحال ہوں گی۔

مزیدخبریں