وزیرِ اعظم کی جانب سے میٹی فریڈریکسن کو تیسری بار ڈنمارک کی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

07:02 PM, 3 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈنمارک کی وزیرِ اعظم میٹی فریڈریکسن کو مسلسل تیسری بار وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی ڈنمارک کے عوام کے اعتماد اور مضبوط جمہوری عمل کی عکاس ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میٹی فریڈریکسن کی قیادت میں ڈنمارک ترقی اور استحکام کی راہ پر مزید آگے بڑھے گا۔

انہوں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک امن، پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں اور ان کے حصول کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کرتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ برسوں میں دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور نئے تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں