پی ایس ایل: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 182رنز کا ہدف

دبئی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے انتہائی اہم اور فیصلہ کن میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پی ایس ایل: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 182رنز کا ہدف

دبئی : پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے انتہائی اہم اور فیصلہ کن میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارانے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا شاندار آغاز کیا گیا اور آغاز میں ہی چوکوں اور چھکوں کی برسات شروع کر دی۔ پشاور زلمی کے اوپنر بلے باز کامران اکمل نے اس اننگ میں شاندار سینچری سکور کی۔ انہوں نے 65 گیندوں پر 104 رنز بنائے  جبکہ ان کے ساتھی بلے  باز ڈی جلے میلن 31 گیندوں پر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسے نمبر پر آنے والے بلے باز سیمیولز 22 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میچ کی فاتح ٹیم 5 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کا فائنل میچ کھیلے گی۔