پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے کراچی والوں کو خوشخبری

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے کراچی والوں کو خوشخبری

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے لیے کراچی والوں کو خوشخبری دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کامیابی سے متحدہ عرب امارات کے دبئی اور شارجہ اسٹیڈیمز  میں جاری ہے۔ پی ایس ایل میں کراچی کنگز  پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ملتان سلطانز  5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،  پشاور زلمی  اور  اسلام آباد یونائٹیڈ 4 ،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

پی ایس ایل کے 2 پلے آف میچز   لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جب کہ فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و   آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ فائنل سے قبل اسٹیڈیم کا مرمتی کام مکمل کیا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر   پر اسٹیڈیم کی مرمت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔