کورونا کے وار جاری، مزید 19 مریض انتقال کر گئے

 کورونا کے وار جاری، مزید 19 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،  مزید 19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں  35 ہزار 281کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں768 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار 908مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں