’آپریشن غضب للحق‘: دہشت گردوں کی سہولت کاری کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی، سیکیورٹی حکام کا دوٹوک اعلان

10:10 PM, 2 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستان کے ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار نے واضح کیا ہے کہ ’آپریشن غضب للحق‘ اس وقت تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک افغان طالبان کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی سہولت کاری ترک کرنے کے حوالے سے قابلِ تصدیق یقین دہانی فراہم نہیں کی جاتی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کا دورانیہ مکمل طور پر زمینی حقائق اور عملی اقدامات پر منحصر ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو اب حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے یا اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف عناصر کے لیے استعمال ہونے دے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ     طالبان حکومت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والے گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔    مسخ شدہ مذہبی نظریے کی آڑ میں "جنگی معیشت" کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں