’عالم اسلام کی تباہی کے پیچھے صہیونی نظریہ ہے، پاکستان کو گھیرنے کی سازش ہو رہی ہے‘: خواجہ آصف

09:25 AM, 3 Mar, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے صیہونیت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر اب تک عالم اسلام پر نازل ہونے والی ہر تباہی اور جنگ کے پیچھے صہیونی ریاست کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کو چاروں طرف سے دشمنوں سے گھیرنے کی منظم سازش کی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ  صہیونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ دنیا کی بڑی طاقتیں صہیونی اثر و رسوخ کے باعث یرغمال بنی ہوئی ہیں۔ایران کی آمادگی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی، جس کا مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحدوں تک لانا ہے۔

مزیدخبریں