عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری: حج پروازوں کا شیڈول جاری، پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

09:27 AM, 3 Mar, 2026

اسلام آباد :حکومتِ پاکستان نے رواں سال کے حج آپریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، جو مجموعی طور پر 34 روز تک جاری رہے گا۔ اس سال سرکاری اسکیم کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد عازمینِ حج کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن کو منظم طریقے سے مکمل کرنے کے لیے دو مراحل طے کیے گئے ہیں۔     پہلا مرحلہ (مدینہ منورہ): 18 اپریل سے حج پروازیں شروع ہوں گی اور ابتدائی 15 روز تک تمام عازمین کو براہِ راست مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔
    دوسرا مرحلہ (جدہ): جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا، جبکہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔حج آپریشن کے لیے ملک کے 8 بڑے شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں سے مجموعی طور پر 468 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

مزیدخبریں