اسلام آباد : ملک بھر میں سال کا پہلا چاند گرہن جزوی طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اس اہم فلکیاتی واقعے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوا، جبکہ گرہن اپنے عروج پر شام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں چاند گرہن کا واضح نظارہ کیا گیا، تاہم پاکستان میں اس وقت دن کی روشنی اور سورج کی موجودگی کی وجہ سے شہری مکمل چاند گرہن کا نظارہ کرنے سے قاصر رہے۔
دوسری جانب، ایشیائی ممالک کے ان حصوں میں جہاں شام کا آغاز ہو چکا ہے، چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ ایک جزوی چاند گرہن ہے، جس میں زمین کا سایہ چاند کے صرف ایک حصے کو ڈھانپتا ہے۔
ملک میں سال کا پہلا چاند گرہن؛ پاکستان میں مکمل نظارہ نہ ہو سکا
08:12 PM, 3 Mar, 2026