اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خطے میں بڑھتے ہوئے بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے اور برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے افسوس ناک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ قرار دیا۔
وزیراعظم نے صدر اردوان کو برادر خلیجی ممالک کی قیادت کے ساتھ اپنے حالیہ رابطوں اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کی خاطر تمام اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
دونوں عالمی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطہ مزید کسی جنگ یا کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پاکستان اور ترکیہ نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ اشتعال انگیزی کے بجائے بردباری اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جائے۔ خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام یقینی بنایا جائے۔
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ، 'تحمل' برتنے پر زور
09:42 PM, 3 Mar, 2026