ایک سال کے بچے کی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایک سال کے بچے کی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد: چھوٹے بچوں کی شرارتیں دیکھنے کے قابل ہوتی ہیں مگر جب وہ بڑوں جیسے کام کریں تو ان کے لیے داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔گزشتہ روز  سے سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو وائر ل ہوئی ہے جس میں اسے نماز پڑھتے دکھایا گیا ہے ۔

اس ویڈیو میں بچے کو نماز پڑھتے دیکھ کر پہلی بار تو آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔ بچے نے صرف ایک نیکر پہنی ہوئی ہے ۔ نماز پڑھتے ہوئے ۔بچے کو اپنی زبان میں تلاوت کرتے دیکھا جا سکتاہے ۔

بچے کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا کہناتھا کہ بچوں کو اس طرح تربیت دینا انتہائی ضروری ہے ۔ بچے کی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ ہماری بات سے متفق ہوں گے ۔