مودی سرکار نے پاکستان دشمنی میں بچوں کو بھی نہ چھوڑا ، 50 طلبا اور اساتذہ کو واپس بھجوا دیا

مودی سرکار نے پاکستان دشمنی میں بچوں کو بھی نہ چھوڑا ، 50 طلبا اور اساتذہ کو واپس بھجوا دیا

لاہور: مودی سرکار نے پاکستان دشمنی میں بچوں کو بھی نہ چھوڑا، ایکسچینج پروگرام کے تحت بھارت جانے والے پچاس طلبا اور اساتذہ کو واپس بھجوا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے طلبا اور اساتذہ کو دھمکیاں دیں بلکہ میزبانوں کو بھی نہ چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسچینج پروگرام کے تحت بھارت جانے والے پچاس طلبا اور اساتذہ  کا بھارتی پنجاب میں استقبال ہوا اور  گولڈن ٹیمپل کی سیر بھی کرائی لیکن بھارتی دارالحکومت میں انہیں انتہاپسندوں کا سامنا کرنا پڑا۔انتہاپسند تنظیم کے غنڈوں نے بچوں اور اساتذہ کو دھمکیاں دیں،  انہیں بلوانے والی این جی او کو بھی سنگین نتائج بھگتنے کی وارننگ دینے لگے۔
50 طلبا اور اساتذہ ایکسچینج پروگرام کے تحت بھارت پہنچے تھے جہاں دیگر ممالک سے آئے بچے بھی موجود تھے۔مودی سرکار نے تحفظ کے بجائے انتہاپسندوں کی زبان بولنا شروع کر دی اور پاکستانی وفد کو واپس بھجوا دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں