یوٹیوب کو مکمل طور پر بدلنے کا عمل شروع

نیو یارک: گوگل نے اپنی معروف ویڈیو ویب سائٹ ”یوٹیوب “ پر بڑی تبدیلی کردی ، جس کے بعد یوٹیوب کو مکمل طور پر بدلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

یوٹیوب کو مکمل طور پر بدلنے کا عمل شروع

نیو یارک: گوگل نے اپنی معروف ویڈیو ویب سائٹ ”یوٹیوب “ پر بڑی تبدیلی کردی ، جس کے بعد یوٹیوب کو مکمل طور پر بدلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے اپنے ہوم پیج کا نیا ڈئزائن تیار کیا ہے جسے آپ بھی آزما سکتے ہیں۔ آپ اس لنک پر کلک کرکے نئے ڈیزائن کے لیے سائن اپ ہوسکتے ہیں جو کہ بتدریج ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگا۔تاہم اس نئے ڈیزائن کی تمام صارفین تک فراہمی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے وہ ابھی کہنا ممکن نہیں تاہم اب اسے چیک بلکہ استعمال کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سائٹ کی ڈیزائن کی اپ ڈیٹ میٹریل ڈیزائن پر مبنی ہے جو کہ گوگل کی اپنی تیار کردہ ڈیزائن لینگویج ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس نئے ڈیزائن سے کمپنی کو مستقبل میں تیزی سے نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ اس میں نئی ڈارک تھیم بھی شامل ہے جسے آپ اپنے اکاونٹ کی تصویر پر کلک کرکے نیچے ڈارک تھیم کو آن کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔