بیوی نے مصباح الحق کو'' مسٹر 99'' کا نیا نام دیا

بیوی نے مصباح الحق کو'' مسٹر 99'' کا نیا نام دیا

بارباڈوس: ایک ہی سیریز میں دو بار ایک رنز سے اپنی سینچری مکمل نہ کرنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی بیوی نے اپنے شوہر کو نیا نام دیدیا ۔مصباح الحق 99 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ان کے مداح افسردہ ہو گئے لیکن ان کی بیوی نے پیار اور شرارت بھرے انداز میں سوشل میڈیا پر ایسا بیان جاری کیا کہ ان کے مداح خوش ہو گئے ۔

4005682ff10d434b422bb4a87d3374ee

انہوں نے پیغام جاری کیا کہ ''جو بھی ہے آپ کو پانا خوش قسمتی ہے مسٹر 99''مصباح الحق کی بیوی نےاس پیغام کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگلی اننگز میں مصباح الحق   اپنی سینچری مکمل کر یں ۔سیریز میں یہ دوسرا موقع ہے کہ مصباح الحق ایک رنز کی کمی سے اپنی سینچریز مکمل نہیں کر پائے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق 99 رنز پر کریز پر موجود تھے کہ ان کے ساتھ کھلاڑی ان کا ساتھ چھوڑ گئے ارو یون مصباح الحق 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور ایک رنز سے اپنی سینچری مکمل نہیں کر پائے۔ 

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مصباح الحق کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ۔وہ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کی گیند کو کھیلنے کے لیے پہلے آگے آئے پھر بلے کو پیچھے کھینچ لیا لیکن اسی اثنا میں گیند بلے سے ٹکرا گئی اور سلپ میں کھڑے فیلڈر نے کیچ تھام لیا ۔ اس طرح مصباح ایک رنز کی کمی کے ساتھ اپنی سینجری مکمل نہیں کر پائے۔ اور پویلین لوٹ گئے۔