اداکار علی انصاری نے صبور کے ساتھ روتے ہوئے تصویر شیئر کردی

اداکار علی انصاری نے صبور کے ساتھ روتے ہوئے تصویر شیئر کردی
سورس: screen shot

لاہور، اداکار علی انصاری نے منگیتر صبورعلی کے ساتھ روتے ہوئے تصویر شیئر کردی ۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس تصویر کو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں لوگوں نے دیکھ لیا ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق انسٹا گرام پر اداکار علی انصاری نے منگنی کی تصویر شیئر کی ہے ۔ جس میں26 سالہ اداکارہ صبور علی اور  وہ دونوں  ہی زاروقطار رورہے ہیں ۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ صبور علی اپنی زندگی کے بہترین موقع پر کس طرح شدت سے رو رہی ہیں کیونکہ اس خوشی کے موقع پر ان کی والدہ شریک نہیں ہیں اور وہ اپنی والدہ کو یاد کرکے بہت روئیں کیونکہ وہ ان کے ساتھ بہت زیادہ اٹیچ تھیں ۔ 

جبکہ علی انصاری خود بہت شدت سے اپنے والد کو یاد کرکے رو رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ علی انصاری اور صبورعلی کی منگنی یکم مئی کو ہوئی ہے۔ منگنی کی سادہ تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اورساتھی فنکاروں نے شرکت کی ۔ 

علی انصاری نے لکھا ہے کہ اگر ان کے والد ہوتے تو وہ اس خوبصورت موقع پر ان کو دیکھ کر بہت خو ش ہوتے اور ان کو مبارک باد دیتے ۔ 

جبکہ صبورعلی نے لکھا کہ اگر ان کی والدہ ہوتیں تو وہ علی انصاری کو دیکھ کر بہت خوش ہوتیں ۔