بلاول بھٹو کل بھارت روانہ ہوں گے، 12 سال بعد بھارت جانے والے پہلے وزیر خارجہ ہوں گے

بلاول بھٹو کل بھارت روانہ ہوں گے، 12 سال بعد بھارت جانے والے پہلے وزیر خارجہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کل ایک روزہ دورے پر بھارت  روانہ ہوں گے۔12سال بعد پاکستانی وزیر خارجہ بھارت جائیں گے۔ بھارت نے وزیر خارجہ کے طیارے کے لیے خصوصی روٹ دے دیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ  وزرائے خارجہ کی وزارتی کونسل اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ایس سی او کے وزرائے خارجہ کی وزارتی کونسل کااجلاس  4اور5 مئی کو بھارت کے شہر گوا میں ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ  بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکرکی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں