اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر بلاول بھٹو کو مل کر آگے بڑھنے پر زور دیا اور انہیں حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گورنرز کی تقرری پر مشاورت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے مختلف نام تجویز کئے۔وزیراعظم نے دونوں نام جلد اپنی ایڈوائس کے ساتھ صدر کو بھجوانے کی یقین دہانی کروائی۔