سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کی بڑی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے

06:16 PM, 3 May, 2025

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی سطح پر نئی قیمت 3,240 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اس کمی کا اثر نمایاں رہا۔ پاکستان میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے پر آ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 45 روپے کمی کے بعد 3,382 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 روپے کم ہو کر 2,899 روپے کی سطح پر آ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، جس سے قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔ موجودہ صورتحال سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کے لیے اہم ہو سکتی ہے۔

 
 

مزیدخبریں