وزیراعلیٰ پنجاب نے "اپنی زمین اپنا گھر" ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

06:18 PM, 3 May, 2025

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بے گھر شہریوں کو مفت رہائشی سہولت فراہم کرنے کے لیے "اپنی زمین اپنا گھر" منصوبے کے ای پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں انہوں نے بٹن دبا کر آن لائن درخواست کے پورٹل  کا آغاز کیا، جس کے ذریعے شہری تین مرلہ کے مفت پلاٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں دو ہزار مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیمز میں پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد کو آسان اقساط میں قرض کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس میں تین ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ ان کے دل کے قریب ہے، اور یہ قائد نواز شریف کے اس ویژن کی تکمیل ہے جس کا مقصد ہر پاکستانی کو اپنی چھت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ میں 34 ہزار گھروں کی تعمیر شروع کی گئی ہے جن میں سے 2 ہزار مکمل ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں