پی ایس ایل10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد کے خلاف فیلڈنگ کا انتخاب

08:03 PM, 3 May, 2025

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کر رہے ہیں، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی سلمان علی آغا کے پاس ہے۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک سات سات میچز کھیلے ہیں، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرِ فہرست ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔

مزیدخبریں