بیٹے کی باتوں نے حیرت میں ڈال دیا اور گہری سوچ پر مجبور کیا: ملائیکہ اروڑا

12:07 AM, 3 May, 2026

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے بیٹے ارہان خان کے مستقبل کے حوالے سے ایک دلچسپ بات شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا شادی اور بچوں کی ذمہ داریوں میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ملائیکہ اروڑا نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ارہان اکثر ان کے ساتھ اپنے خیالات کھل کر بیان کرتا ہے اور زندگی کے بارے میں ایک سنجیدہ اور حقیقت پسندانہ سوچ رکھتا ہے۔

52 سالہ اداکارہ، جو ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا ان کے ساتھ نہایت قریبی تعلق رکھتا ہے اور اکثر انہیں مختلف موضوعات پر مشورے بھی دیتا ہے۔

ملائیکہ اروڑا کے مطابق ارہان خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا اور اس لیے انہیں دادی بننے کی امید بھی نہیں رکھنی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ جب ماحولیاتی آلودگی کی صورتحال اتنی خراب ہو تو وہ اس دنیا میں بچوں کو لانے کا تصور نہیں کر سکتا۔ اس بات پر ابتدا میں وہ حیران ہوئیں لیکن بعد میں انہوں نے اپنے بیٹے کے فیصلے کا احترام کرنے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں خوش رہے۔
 
 
 

مزیدخبریں