پی ایس ایل الیون کا تاج کس کے سر سجے گا؟ قذافی اسٹیڈیم میں آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کا ٹکراؤ

09:26 AM, 3 May, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ آج لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوگا جہاں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں فائنل کے بڑے معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، جبکہ ٹاس آدھا گھنٹہ قبل کیا جائے گا۔
فائنل میچ کے آغاز سے قبل ایک پروقار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں ملک کے معروف گلوکاروں اور فنکاروں کی جانب سے پرفارمنس دی جائے گی، جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا تاکہ شائقین کے جوش و خروش کو دوبالا کیا جا سکے۔
کرکٹ ماہرین اور شائقین اس فائنل کو ایک تاریخی مقابلہ قرار دے رہے ہیں۔ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور بہترین فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور ہے۔    حیدرآباد کنگز مین  اس سیزن کی سرپرائز پیکج ثابت ہوئی ہے اور ان کی متوازن بولنگ لائن کسی بھی بیٹنگ آرڈر کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
لاہور کی سڑکیں کرکٹ بخار کی زد میں ہیں۔ سٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کی جرسیاں پہن کر ابھی سے اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی #PSL11Final ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

مزیدخبریں