لاہور کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسوں کی ریس: بابر اعظم اور مارنس لبوشین کا ٹرافی کے ہمراہ یادگار فوٹو شوٹ

03:37 PM, 3 May, 2026

لاہور:پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے فائنل سے قبل لاہور کی فضا کرکٹ کے رنگ میں رنگ گئی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور کنگزمین کے قائد مارنس لبوشین نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ لاہور کی مشہور ڈبل ڈیکر بس پر منفرد فوٹو شوٹ کروایا۔ اس موقع پر دونوں کپتانوں نے نہ صرف ٹرافی کے ہمراہ پوز دیے بلکہ علامتی طور پر بسوں کی ریس بھی لگائی، جس نے فائنل کا جوش و خروش مزید بڑھا دیا۔
فوٹو شوٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ "ٹرافی اٹھانا ہر کپتان کا خواب ہوتا ہے، میری بھی یہی خواہش ہے مگر اس کے لیے ہمیں میدان میں ٹف کرکٹ پیش کرنا ہوگی۔" ادھر کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے اپنی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم یہاں تک سخت مقابلوں کے بعد پہنچے ہیں، فائنل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔

مزیدخبریں