پی ایس ایل 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان: فاتح ٹیم  کے لیے کتنی رقم مختص؟

03:50 PM, 3 May, 2026

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن (PSL 11) کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ٹائٹل جیتنے والی ٹیم پر ڈالرز کی برسات ہوگی۔پی سی بی کے مطابق، اس بار فاتح ٹیم کے لیے کل 10 لاکھ ڈالر کی مجموعی رقم مختص کی گئی ہے۔ انعامی رقم کی تقسیم کچھ اس طرح سے ہوگی۔ 
 چیمپیئن بننے والی ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر کی بنیادی انعامی رقم ملے گی، جبکہ شاندار کارکردگی پر مزید 5 لاکھ ڈالر کا اضافی بونس دیا جائے گا، جس سے مجموعی انعام 10 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے گا۔ فائنل ہارنے والی ٹیم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اسے 2 لاکھ ڈالر کی بنیادی رقم کے ساتھ 3 لاکھ ڈالر کا اضافی بونس ملے گا، یوں رنر اپ ٹیم کل 5 لاکھ ڈالر کی حقدار ٹھہرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی نچلی سطح پر تربیت اور ٹیلنٹ کو نکھارنے والی فرنچائزز کے لیے بھی خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔ وہ فرنچائز جو بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے سب سے زیادہ کوششیں کرے گی، اسے 2 لاکھ ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اس نمایاں اضافے کا مقصد لیگ کے معیار کو مزید بہتر بنانا اور فرنچائزز کو مقامی ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے۔

مزیدخبریں