اسلام آباد : پاکستان کے ٹینس کھلاڑی محمد شعیب خان نے تاریخ رقم کر دی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں محمد شعیب نے روس کے نکیتا ایانن کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
محمد شعیب کی جیت کا سکور 7-6، 4-6 اور 6-2 رہا۔ یہ کامیابی اس لیے بھی یادگار ہے کہ 20 سال کے طویل انتظار کے بعد کسی پاکستانی کھلاڑی نے آئی ٹی ایف فیوچرز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل اعصام الحق اور عقیل خان نے 2007 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
تقریبِ تقسیمِ انعامات میں سویڈن کی سفیر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے محمد شعیب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "آج پاکستان میں ٹینس کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، شعیب نے ثابت کر دیا کہ ہمارے ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں"۔
ٹینس کی دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند: محمد شعیب خان نے روسی کھلاڑی کو ہرا کر آئی ٹی ایف ٹائٹل جیت لیا
05:11 PM, 3 May, 2026