قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ:عارف لوہار،  عاطف اسلم ، علی عظمت ، گلوکارہ آئمہ بیگ نے   پی ایس ایل فائنل کی رونق بڑھادی

07:41 PM, 3 May, 2026

لاہور :قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ ،عارف لوہار،  عاطف اسلم ، علی عظمت ، گلوکارہ آئمہ بیگ نے   پی ایس ایل فائنل کی رونق بڑھادی۔ فائنل معرکے سے قبل قذافی سٹیڈیم میں ایک پروقار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملک کے صف اول کے فنکار اپنی پرفارمنس سے شائقین کے جوش و خروش کو بلندیوں پر پہنچائیں گے۔
 تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور راک اسٹار علی عظمت نے  اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ان کے ساتھ ساتھ لوک موسیقی کی پہچان عارف لوہار، معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور صوفیانہ کلام کے لیے مشہور صابری سسٹرز  نے بھی سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔نتظامیہ کی جانب سے شائقین کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے موسیقی اور کرکٹ کے اس سنگم کا حصہ بن سکیں۔
لاہور کا آسمان آج نہ صرف برقی روشنیوں بلکہ موسیقی کی دھنوں اور شائقین کے نعروں سے بھی گونج رہاہے۔

مزیدخبریں