نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں، خورشید شاہ

نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں، خورشید شاہ

لاہور: نواز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد رکھیں جب زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا تھا۔ نواز شریف نے اس وقت خود کسی کو خوش کرنے کے لیے ملاقات نہیں کی تھی۔ میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کے لیے ایسا کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پر نہ ڈالیں اور جمہوریت بچانے کے لیے پہلے نواز شریف کو بچایا لیکن اب نہیں بچائیں گے۔ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار کہا تھا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن بات نہیں سنی لیکن نواز شریف صاحب یہ مکافات عمل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں