اشتعال انگیز تقریر کیس، فاروق ستار سمیت 60 ملزموں پر فرد جرم عائد

اشتعال انگیز تقریر کیس، فاروق ستار سمیت 60 ملزموں پر فرد جرم عائد
کیپشن: مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی سمیت 8 ملزم اشتہاری ہیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں فاروق ستار، عامر خان، کنورنوید سمیت 60 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔فرد جرم عائد ہونے والوں ملزموں میں 3 خواتین کارکن بھی شامل ہیں۔

مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی سمیت 8 ملزم اشتہاری ہیں۔ ملزموں کے خلاف آرٹلری میدان پولیس نے 22 اگست 2016 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے بانی ایم کیو ایم، خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، سلمان مجاہد سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسران اور گواہان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔