دبئی،برطانیہ جانے والے افراد کیلئے بُری خبر 

Dubai,UK,Turkey,Flights,Air Ticket

 اسلام آباد :پاکستان کی متعدد ائیر لائنز نے متحدہ عرب امارات ،ترکی اور برطانیہ کیلئے ائیر ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس سے مسافروں کے سفری اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارات، ترکی اور برطانیہ کے لیے ایئرٹکٹ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں،پورٹ کے مطابق مختلف ایئرلائنز نے لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول اور لندن کے کرایوں اضافہ کر دیا ہے جس سے مسافروں مسافروں کی سفری اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو اور ورلڈٹی 20کے باعث مسافروں میں اضافہ ہوا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئرلائنز نے کرایے بڑھا دیے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے یو ای اے جانے کیلئے15نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہیں اور عالمی ایونٹس کی وجہ سے مسافروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔