وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویزالہیٰ نے عمران خان پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ۔

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کاواقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت متعدد افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر آباد میں ظفر علی خان چوک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگ میں گولی لگنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ فیصل جاوید خان سمیت مزید افراد بھی حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ 

 
 میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں طبی امداد کیلئے کس ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مارچ کے شرکاءمیں بھگدڑ مچ گئی جبکہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر علی خان چوک میں فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے لیا۔