حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

01:37 PM, 3 Nov, 2025

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کے ذریعے ان لاشوں کی وصولی کی تصدیق کی ہے۔ یہ لاشیں تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی شناخت کی جا سکے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس اس سے قبل 17 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ تاہم، حماس کے پاس اب بھی 8 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جنہیں بعد میں حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں