پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

11:56 AM, 3 Nov, 2025

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کو دوبارہ عبور کر گیا۔ مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 163,111 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ تیزی گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے مقابلے میں ایک بڑی پیشرفت ہے، جب انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر 161,631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں