کیلیفورنیا : یوٹیوب نے اپنے ویوئرز کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی متعارف کرائی ہے، جس میں ویڈیوز پر لائیک کرنے کے طریقہ کار کو مزید دلچسپ بنایا گیا ہے۔ اب یوٹیوب پر لائیک بٹن کے ساتھ مختصر انیمیشنز دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
فی الحال یہ نیا لائیک بٹن مخصوص ویڈیوز پر دستیاب ہے، اور جب آپ اس پر کلک کریں گے، تو آپ کو ویڈیو کے موضوع کے مطابق ایک انیمیشن دکھائی دے گی۔ یوٹیوب نے اکتوبر 2025 میں اپنے یوزر انٹرفیس میں مختلف تبدیلیوں کے ساتھ اس فیچر کا اعلان کیا تھا، اور اب اس فیچر کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس وقت 20 مختلف انیمیشنز دستیاب ہیں، جو اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ کون سی ویڈیو دیکھ رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ گاڑیوں یا آٹو ریسنگ سے متعلق ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو لائیک بٹن اسپننگ ٹائر یا دھواں چھوڑنے والی انیمیشن دکھائے گا۔ اگر آپ تعلیمی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں، تو لائیک بٹن روشن بلب میں تبدیل ہو جائے گا۔
کتوں اور بلیوں کی ویڈیوز کے لیے بھی مخصوص انیمیشنز تیار کی گئی ہیں، تاہم بچوں کی ویڈیوز کے لیے ابھی تک ایسا لائیک بٹن متعارف نہیں کرایا گیا۔