راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

01:54 PM, 3 Nov, 2025

راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت کے دوران ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے یہ وارنٹس جاری کیے۔

عدالت میں علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس کی منجمندی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس میں نمل یونیورسٹی اور مختلف فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔ عدالت نے ان بینکوں کو نوٹس جاری کیا ہے جو اس رپورٹ کی عدم جمع کرانے کے سبب غیر حاضر تھے۔

عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے اور یہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کے تحت چل رہا ہے۔

مزیدخبریں