آزاد کشمیر: پیپلز پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد مؤخر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعت نے کامیابی کے امکانات کم ہونے کی وجہ سے حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی مستقبل میں مناسب وقت پر تحریک دوبارہ پیش کرنے کا عندیہ دے چکی ہے۔ پارٹی نے آزاد کشمیر کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی میں 36 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ حکومت بنانے کے لیے 27 ارکان کی ضرورت تھی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر نئے وزیراعظم کے نام پر اختلافات موجود ہیں۔ چوہدری یاسین کے نام پر بعض اراکین تحفظات رکھتے ہیں، جبکہ سردار یعقوب خان اور سردار لطیف اکبر کے نام پر بھی پارٹی میں مختلف دھڑے اپنی رائے رکھتے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کسی بھی منتخب امیدوار کو وہ اعتراض نہیں کریں گے اور تحریکِ عدم اعتماد میں حمایت فراہم کریں گے، تاہم پاور شیئرنگ میں شمولیت کی شرط نئے انتخابات کی یقین دہانی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے تحریک کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔چ