گوگل پنجاب میں ’کروم بک‘ فیکٹری لگانے کی تیار، وزیراعلیٰ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

04:38 PM, 3 Nov, 2025

لاہور:عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پنجاب میں ’کروم بک‘ (لیپ ٹاپ) کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے فیکٹری کے قیام کی پیشکش کی ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس اور ٹیک ویلی کے سی آئی او عمر فاروق نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وفد نے بتایا کہ نئی کروم بکس میں طلبہ کے لیے جیمنائی، ریڈ آلانگ اور کینوا جیسے سافٹ ویئرز انسٹال کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کے لیے مکمل انتظامی و تکنیکی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب کو آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا حب بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی ٹیکنالوجی کی مقامی صنعت کو فروغ دے گا بلکہ سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کے معیار کو بھی بلند کرے گا۔

مزیدخبریں