فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی ،اسے سیاست سے دور رکھا جائے:ڈی جی آئی ایس پی آر

04:28 PM, 3 Nov, 2025

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی اور اسے سیاست سے دور رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی پالیسی بنانے میں مکمل خود مختار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں اب تک 1667 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 غزہ میں امن اور فوجی کارروائی کے حوالے سے تمام فیصلے حکومت اور پارلیمنٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

مزیدخبریں