سعد الرحمان "ڈکی بھائی" اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت

10:26 PM, 3 Nov, 2025

اسلام آباد: جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف "ڈکی بھائی" سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان ڈکی بھائی، عروب جتوئی، اوپی بابا اور سبحان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے مقدمے کے چالان کی کاپیاں تمام ملزمان کو فراہم کیں۔

عدالت نے آئندہ کارروائی کے لیے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ، این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا ہے۔

مقدمہ جوئے کی ایپ کے پروموشن اور اس کے ذریعے عوام کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کوششوں سے متعلق ہے، جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
 
 

مزیدخبریں