ن لیگ کے صدر کیلئے آج الیکشن ،نوازشریف منتخب ہو جائیں گے

ن لیگ کے صدر کیلئے آج الیکشن ،نوازشریف منتخب ہو جائیں گے

اسلام آباد:نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کیلئے ن لیگ نے اپنے آئین میں ترمیم کر لی.
مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے نئے آئین کی توثیق کر دی ہے.سابق وزیراعظم کو آج پارٹی صدر چن لیا جائے گا.ن لیگ مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھی نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا.صدر کے انتخاب کیلئے جنرل کونسل کا اجلاس آج ہو گا.اب تک کسی دوسرے امیدوار نے پارٹی صدارت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے.اس لئے امکان ہے کہ نوازشریف بلا مقابلہ پارٹی صدر بن جائیں گے۔

یاد رہے کہ کل ن لیگ کی جنرل کونسل کا کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں سیکڑوں ارکان شرکت کی ۔اجلاس میں آئین میں ترمیم قائم مقام جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پیش کی سب نے توثیق کر دی۔اجلاس سے راجہ ظفر الحق ،سعد رفیق سمیت اہم رہنماؤں نے خطاب کیا جس میں انہوں نے نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اس سے پہلے ن لیگ مجلس عاملہ کا پنجاب ہاؤس میں اجلاس ہوا۔سینیٹرمشاہداللہ خان نے نوازشریف پر اعتماد اور ان کی 4 سالہ کارکردگی کی قرارداد پیش کی جسے سب نے منظور کر لیا۔

پارٹی صدر چننے کیلئے مرکزی جنرل کونسل کا اگلا اجلاس آج صبح ہو گا۔صبح 7 بجے سے 9 بجے صبح تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔9 بجے صبح سے 10 بجے دن تک سکروٹنی ہوگی ۔