کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم

کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  احتساب کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں، سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی،اس دوران ملکی اقتصادی، سیاسی وامن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کو منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں پارٹی امور اور 100 روزہ ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس وزیراعظم نے اداروں میں بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب اپنے کام میں مکمل آزاد ہے، سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے، احتساب کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں ہو گا۔