کور کمانڈر پشاور کا یونیورسٹی آف پشاور میں انٹریکٹو سیشن، طلبہ و اساتذہ سے ملاقات

11:33 AM, 3 Oct, 2025

پشاور : کور کمانڈر پشاور نے یونیورسٹی آف پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی اور مؤثر خطاب کیا اور جامعہ پشاور کے تحقیقی و تعلیمی کردار کو سراہا۔

طلبہ و اساتذہ نے کور کمانڈر کو یونیورسٹی کے تعلیمی منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس دوران ملکی امن و امان اور سکیورٹی چیلنجز پر طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

طلباء نے اس سیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پاک فوج سے متعلق غلط فہمیوں اور غلط معلومات کو دور کیا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ سکیورٹی اور انتہاپسندی کے موضوعات پر واضح معلومات فراہم کی جا سکیں۔

آخر میں طلبہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امن و امان کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں