پیپلزپارٹی ارکان کی قومی اسمبلی اجلاس سےبائیکاٹ کےبعدایوان میں واپسی

12:37 PM, 3 Oct, 2025

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ وہ آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں رہنے کی صورت میں ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے اور اس احتجاجی واک آؤٹ کا مقصد اس بات کا اظہار ہے کہ حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بعد ازاں حکومتی ارکان نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو قائل کر کے قومی اسمبلی اجلاس میں واپس لایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کی تذلیل اور نشانہ بنانے والوں کو وہ بھرپور جواب دیں گی اور اگر پنجاب کی بات وزیر اعلیٰ خود نہیں کرے گا تو پھر کون کرے گا۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی ہے اور اس پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔

مزیدخبریں